اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی پولیس افسران نے سیاہ فام پادریوں کے پیر دھوئے

خیال رہے کہ کسی شخص کے پاؤں دھونا عیسائی عقیدے میں عاجزی کا عمل سمجھا جاتا ہے اور بائبل میں اس کا حوالہ بھی ملتا ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Jun 9, 2020, 5:07 PM IST

امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں پولیس افسران نے ہفتے کے روز امریکہ میں رہنے والے سیاہ فام مذہبی رہنماؤں کے پیر دھونے کی روایت میں شرکت کی۔

ویڈیو

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر دھونے کی یہ روایت کیری میونسپلٹی کے مضافات میں ادا کی گئی۔ اس کا اختتام اپیکس اور کیری شہروں کے پولیس افسران کے ساتھ ہوا جب انہوں نے 'لیسیسی سینٹر چرچ' کے پادری جیمز اور فیتھ ووکوما کے پاؤں دھوئے۔

خیال رہے کہ کسی شخص کے پاؤں دھونا عیسائی عقیدے میں عاجزی کا عمل سمجھا جاتا ہے اور بائبل میں اس کا حوالہ بھی ملتا ہے۔

کیری کے میئر لوری بش نے ایک تصویر ٹویٹ کی اور کہا کہ جارج فلائیڈ کا قتل ایک افسوسناک لمحہ تھا۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست مینی سوٹا کے مینی پولیس شہر میں 25 مئی کو امریکی پولیس نے 46 سالہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کے گلے پر 8 منٹ 46 سکنڈز تک اپنے گھٹنوں کو رکھ کر گلا گھونٹ دیا تھا۔

گلا گھونٹے جانے کے وقت جارج فلائیڈ کے دونوں ہاتھوں میں ہتھ کڑی تھی اور ان کے منہ سے 'میں سانس نہیں لے سکتا' کی آواز بھی سنی گئی تھی

اس حادثے کے بعد امریکہ کے متعدد ریاستوں سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details