ایٹمی بحری جنگی جہازوں کی معلومات فروخت کرنے کے الزام میں امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا سے ایک امریکی جوڑے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اتوار کو امریکی محکمہ انصاف کے مطابق امریکی نیوکلیئر انجینیئر جوناتھن ٹوبے اور ان کی اہلیہ ڈیانا ٹوبے کو ایٹمی توانائی سے متعلق ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ان دونوں پر الزام لگایا گیا کہ وہ کسی ایسے شخص کو جوہری طاقت سے چلنے والے جنگی جہازوں کا ڈیزائن فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ وہ غیر ملکی طاقت کا نمائندہ ہے جبکہ وہ فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کا خفیہ ایجنٹ تھا۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ کچھ معلومات سینڈوچ اور چیونگ گم کے پیکٹ میں چھپا کر منتقل کی گئی تھیں۔
ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ٹوبے، جس نے سیکیورٹی کلیئرنس لے رکھی تھی، نادانستہ طور پر ایف بی آئی ایجنٹوں کے ساتھ بات چیت کی اور حساس فوجی رازوں کے ساتھ گزرا، اس کام میں وہ تقریبا ایک سال تک ملوث تھا۔