امریکہ کے شہر اوکلاہوما میں ایک شخص نے اپنی ایک خاتون پڑوسی کو پہلے قتل کیا اور بعد میں اس کا دل نکال کر آلو کے ساتھ پکایا۔
سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے دوران شہر اوکلاہوما اسٹیٹ بیورو آف انویسٹی گیشن کے ایک ایجنٹ نے جج کو بتایا کہ لارنس پال اینڈرسن نے اپنی پڑوسی اینڈریا لن بلینکن شپ کو اوکلاہوما سٹی سے تقریبا 40 میل جنوب مغرب میں چکشا میں اپنے گھر میں قتل کیا اور اس کا دل نکال کر اس کو کاٹ کر آلو کے ساتھ پکایا تاکہ اس کے گھر میں رہ رہے بھوت پریت کو کھلایا جا سکے اور بھوت پریت گھر چھوڑ کر چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اس پر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ اسی رات اس نے اپنے چچا لیون پائے اور ایک چار سالہ بچی کیوس یٹس کو اپنے گھر پر قتل کیا۔ اس نے اپنی خالہ ڈیلسی پائی پر بھی چاقو سے حملہ کیا تھا لیکن وہ بچ گئیں۔
اینڈرسن گھر کے ایک کمرے میں الگ تھلگ بیٹھا ہوا پایا گیا تھا اور اسی دوران پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر گرفتار کرلیا تھا۔
این وائی ڈیلی نیوز ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق، اینڈرسن نے بعد میں تفتیش کے دوران افسران کو بلینکن شپ کے بارے میں بتایا تھا۔
گورنمنٹ کیون اسٹٹ نے حال ہی میں اسے 20 برس قید کی سزا سنائی تھی اور بعد میں اسے جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔