جمعرات کی شام ایک ٹویٹ میں امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ابراہیم البنا جزیرہ نما عرب میں القاعدہ تنظیم کا لیڈر اور بانی رکن ہے۔
وہ ایران میں موجود تنظیم کی قیادت کا مطیع کارکن ہے۔ اس دہشت گرد نے اپنا وطن مصر اس لیے چھوڑا تا کہ وہ یمن اور اس کے لوگوں کے لیے بربادی کا سامان کر سکے۔'
واضح رہے کہ البنا کو ابو ایمن المصری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ تنظیم کی قیادت کا رکن اور تنظیم کے بانی ارکان میں سے ہے۔ البنا گروپ کے سیکورٹی کمانڈر کے طور پر کام کرتا ہے۔
امریکہ کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے البنا کو ایران میں القاعدہ تنظیم کی قیادت کی جانب سے احکامات موصول ہوتے ہیں۔وہ القاعدہ کی انٹیلی جنس کا بانی میں بھی شمار ہوتا ہے جو یمن میں کئی ایسی کارروائیوں کی ذمے دار ہے جس نے یمن اور دنیا میں دہشت پھیلا دی۔