اردو

urdu

ETV Bharat / international

'امریکہ شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں پر غور کر رہا ہے'

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ نئی پابندیوں کے نفاذ کے تناظر میں شمالی کوریا کے بارے میں ان کی حکومت کی پالیسیوں پر نظر ثانی پر غور کیا جارہا ہے۔

us is considering new sanctions against north korea says antony blinken
'امریکہ شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں پر غور کر رہا ہے'

By

Published : Feb 3, 2021, 3:09 AM IST

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ 'امریکہ شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں پر غور کر رہا ہے'۔


این بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مسٹر بلنکن نے شمالی کوریا کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جو وقت کے ساتھ بدتر ہوتا جارہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

یہ بھی پڑھیں: زارا محمد برطانیہ کی مسلم کونسل کی پہلی خاتون سیکریٹری جنرل منتخب


انہوں نے دعوی کیا کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ تین چوٹی ملاقات کی تھی۔ لیکن شمالی کوریا اپنے جوہری اور میزائل پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹا۔


شمالی کوریا کے بارے میں امریکی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ 'ہم سب سے پہلے جو کام کرنے جارہے ہیں وہ ہے حکومت کی پالیسیوں کا جائزہ لینا'۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details