امریکہ نے جمعہ کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر چین، میانمار، شمالی کوریا اور بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر درجنوں افراد اور اداروں پر پابندیاں US Imposes Sanctions for Human Rights Violation عائد کر دیں۔
اس کے علاوہ چینی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی کو بھی بلیک لسٹ کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ جس پر الزام ہے کہ اس کے ذریعے چہرے کی شناخت کرکے کسی بھی ہدف کی نسل کا تعین کر سکتے ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ دو سرکردہ سیاستدانوں اور ایک کمپنی کو چینی صوبے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں Sanctions for Human Rights Violation پر یہ سزا دی گئی ہے۔
میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں Human Rights Violations in Myanmar سے متعلق پابندیوں پر کینیڈا اور برطانیہ نے بھی تائید کی ہے۔ میانمار کی فوج فروری میں جمہوری طور پر منتخب حکومت کو بے دخل کرنے کے بعد ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہی ہے۔
ان مذکورہ ممالک پر اقتصادی اور ویزا کی پابندیاں صدر جو بائیڈن نےجمہوریت سمٹ کے آخری دن اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میانمار کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرسکتا ہے
امریکہ کے نائب وزیر خزانہ والی ایڈیمو نے ایک بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ٹریژری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کو بے نقاب کرنے اور ان کا احتساب کرنے کے لیے اپنے ٹولز کا استعمال کر رہی ہے۔