امریکہ نے متعدد ایرانی عہدیداروں اور اداروں کو انسانی حقوق کی مبینہ طور پر ہونے والی سنگین خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ 'بجائے اس کے کہ ایران دنیا کے لیے ایک خطرہ بن جائے، امریکہ دنیا میں دہشت گردی کے چوٹی کے سرپرست کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے جامع اقدامات اٹھا رہا ہے۔ ان اقدامات میں 25 اداروں اور افراد پر پابندیاں شامل ہیں۔ ہم امریکی شہریوں اور دنیا کے لوگوں کو محفوظ رکھے ہوئے ہیں!'۔
یہ بار قابل ذکر ہے کہ ایران میں سنہ 2018 میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ کے قتل کے الزام میںپہلوان نوید افکاری کو پھانسی دے دی گئی۔ جس کے بعد سے ہی یہ معاملہ عالمی سطح پر ابھر کر سامنے آیا۔