امریکہ نے کورونا انفیکشن کی وجہ سے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ورکنگ ویزا کے قوانین میں نرمی US Relaxes Visa Rules کر دی ہے۔ اب متعدد ویزا کیٹیگریز ’ایچ 1 بی، ایل 1 اور او 1 ‘کے لیے کوئی ذاتی انٹرویوز نہیں ہوگا۔
امریکی ویزا US Visa کے لیے فی الحال کوئی انٹرویو نہیں ہوگا۔ کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان، امریکہ نے فی الحال H-1B، L-1 اور O-1 ویزوں کے لیے انٹرویو سے چھوٹ دی ہے۔
کورونا انفیکشن کے پیش نظر اب ان ورکنگ ویزوں کے لیے ذاتی انٹرویو نہیں ہوگا۔ محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدامات اس لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ 2022 میں کورونا کے باعث ان ویزوں کا اجراء آسان ہو۔
اس اعلان کے بعد بیرون ملک سے درخواست دینے والے H-1B، L-1 اور O-1 ویزا کے درخواست دہندگان کو امریکی قونصل خانے میں ذاتی طور پر انٹرویو کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
عام طور پر ایسے انٹرویوز ویزا جاری ہونے سے پہلے آخری مرحلے میں ہوتے ہیں۔ یہ فیصلہ امریکہ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر کیا گیا ہے۔