ریاستہائے متحدہ امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے 18 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے ہنگامی استعمال کے لیے موڈرنا کووڈ ویکسین کی اجازت دی ہے۔
موڈرنا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 'ہم نے ابھی اعلان کیا ہے کہ ایف ڈی اے نے 18 برس یا اس سے زیادہ افراد میں کووڈ 19 کو روکنے کے ضمن میں ہنگامی استعمال کے لئے ریاستہائے متحدہ میں موڈرنا کووڈ 19 ویکسین کی اجازت دے دی ہے۔
- ابھی منظوری یا لائسنس نہیں ملا:
اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'ویکسین کو ایف ڈی اے نے منظوری یا لائسنس نہیں دیا ہے'۔
'موڈرنا کووڈ۔19 ویکسین اب کسی ہنگامی استعمال کی اجازت کے تحت تقسیم اور استعمال کے لئے قابل ہے۔ اس کی امریکی حکومت کو فراہمی فوری طور پر شروع ہوجائے گی'۔
- ابھی بھی تحقیق جاری:
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موڈرنا اضافی ڈاٹا اکٹھا کرنا جاری رکھیں گی اور ایف ڈی اے کے ساتھ 2021 میں مکمل لائسنس کی درخواست کرنے کے ساتھ بائیولوجکس لائسنس درخواست (بی ایل اے) دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے'۔