اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ کا اتراکھنڈ میں قدرتی تباہی پر اظہار تعزیت - سیلاب میں 171 افراد لاپتہ

امریکہ نے اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں گلیشیئر ٹوٹنے سے جان ومال کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

US expresses condolences over natural disaster in Uttarakhand
امریکہ کا اتراکھنڈ میں قدرتی تباہی پر اظہار تعزیت

By

Published : Feb 9, 2021, 2:09 PM IST

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہم اس مشکل وقت میں اپنے ہندوستانی دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ ہیں۔ ہم اس آفت میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور احباب کے تئيں تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم راحت رسانی کی کوششوں کی کامیابی اور زخمیوں کی جلد سے جلد صحت یابی کی تمنا کرتے ہیں"۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز ضلع چمولی کے رینی گاؤں میں گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد سیلاب میں 171 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لاپتہ ہونے والوں میں وہ مزدور بھی شامل ہيں جو واٹر پروجیکٹ سائٹ پر کام کر رہے تھے۔

اتراکھنڈ کے پولس ڈائریکٹر جنرل اشوک کمار نے بتایا کہ اب تک مختلف مقامات سے 26 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ فوج، فضائیہ، آئی ٹی بی پی اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جنگی سطح پر امدادی اور راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details