اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق میں امریکی سفارت خانہ محفوظ: ٹرمپ - امریکی سفارت خانہ محفوظ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی سفارت خانہ حملہ کے باوجود پوری طرح محفوظ ہے۔

عراق میں امریکی سفارت خانہ محفوظ: ٹرمپ
عراق میں امریکی سفارت خانہ محفوظ: ٹرمپ

By

Published : Jan 1, 2020, 11:16 AM IST

مسٹر ٹرمپ نے منگل کے روز ٹویٹ کیا کہ 'عراق میں امریکی سفارت خانہ ہے اور وہ گھنٹوں سے محفوظ ہے۔'

انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کے نقصان کے لیے ایران کو ذمہ دار سمجھا جائے گا۔ انہیں ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس اس کی بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔ نیا سال مبارک ہو۔

واضح رہے کہ عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے باغیوں پر امریکہ کے فضائی حملے کی مخالفت میں پیر کے روز مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کو گھیر لیا تھا اور بیرونی باڑ میں آگ لگا دی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی سے فون پر بات چیت کی اور امریکی سفارت خانے اور عملے کی حفاظت یقینی بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details