برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے کہا ہے کہ امریکہ میں تین نومبر کو ہوئے صدارتی انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی ہوئی ہے۔
برازیلیائی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ریڈے گلوبو نے جیر بولسونارو کے حوالے سے بتایا کہ 'میرے پاس اس سلسلے میں اطلاعات کے ذرائع ہیں جن کا میں انکشاف نہیں کرسکتا۔ وہاں (امریکی انتخابات میں) حقیقت میں بہت دھوکہ دہی ہوئی ہے اور کوئی بھی اس پر بحث نہیں کرتا ہے۔ صحیح نتائج کے لئے تھوڑا اور انتظار کررہا ہوں'۔