اردو

urdu

ETV Bharat / international

US Defense Secretary reported covid 19 positive: امریکی وزیر دفاع آسٹن میں کورونا پازیٹیو کی تشخیص - آسٹن میں کورونا پازیٹیو کی تشخیص

لائیڈ آسٹن کو ٹیکہ لگایا گیا ہے اور انہوں نے اکتوبر میں ہی بوسٹر ڈوز لی تھی۔

Lloyd Austin
Lloyd Austin

By

Published : Jan 3, 2022, 1:53 PM IST

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (US Defense Secretary Lloyd Austin) میں کورونا وائرس پایا گیا ہے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے یہ اطلاع دی ہے۔

لائیڈ آسٹن نے اتوار کو کہا کہ’’ آج صبح میرا کووڈ-19 کا ٹسٹ مثبت آیا، میں نے چھٹی پر گھر پر رہتے ہوئے کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد آج ٹسٹ کی درخواست کی۔ علامات ہلکی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ (آسٹن) ورچوول انداز میں میٹنگز میں شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پانچ دن تک ہوم قرنطینہ میں رہوں گا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے آخری بار صدر جو بائیڈن سے 21 دسمبر کو ملاقات کی تھی اور آخری بار جمعرات کو پنٹاگن کا دورہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں کورونا سے ایک دن میں تین ہزار سے زیادہ اموات


انہوں نے کہا کہ’’صدر بائیڈن کے ساتھ میری آخری ملاقات منگل 21 دسمبر کو ہوئی تھی۔ میں نے ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ قبل علامات محسوس کرنا شروع کر دی تھیں۔ میں نے اسی دن صبح ٹسٹ کرایا جس میں رپورٹ منفی آئی تھی۔ میں تب سے پنٹاگن نہیں گیا ہوں۔ جمعرات کو مختصر وقت کیلئے وہاں گیا اور اپنے عملے کے صرف چند ارکان سے ملا۔ ہم ماسک پہنے ہوئے تھے اور سماجی دوری برقرار رکھے ہوئے تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آسٹن کو ٹیکہ لگایا گیا ہے اور انہوں نے اکتوبر میں بوسٹر ڈوز لی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details