امریکہ میں جان لیوا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 56 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے امریکہ میں مجموعی طور پر 5،607،993 افراد کو متاثر کیا ہے، جبکہ کووڈ19سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 174،924 ہوگئی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 56 لاکھ سے تجاوز - امریکہ میں کورونا وائرس
امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، کورونا نے ملک میں مجموعی طور پر 5607993 افراد کو متاثر کیا ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 56 لاکھ سے متجاوز
امریکہ میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کیلیفورنیا ہے جہاں اب تک 655 374 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ فلوریڈا میں یہ تعداد 593،286 اور نیویارک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 428،512 ہوچکی ہے۔
خیال رہے کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور اموات کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔