اردو

urdu

ETV Bharat / international

India purchases oil from Russia: روس سے بھارت کی تیل کی خریداری کے معاشی پہلو کو امریکہ سمجھتا ہے - وسی تیل کی درآمدات پر پابندیاں

روس سے بھارت کے تیل خریدنے کے سوال پر امریکی صدر جو بائیڈن کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ امریکہ نے روسی تیل کی درآمدات پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ لیکن ہر ملک نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے، اور اس معاملے پر بھارتی رہنماؤں سے مختلف سطح پر بات کی جا رہی ہے۔India's oil Purchases from Russia

امریکی صدر جو بائیڈن کی ترجمان جین ساکی
امریکی صدر جو بائیڈن کی ترجمان جین ساکی

By

Published : Mar 19, 2022, 10:59 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کے روس سے تیل خریدنے کے منصوبے کے پیچھے اقتصادی پہلو کو سمجھتا ہے۔India's oil Purchases from Russia

جمعہ کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں روس سے بھارت کے تیل خریدنے کے سوال پر جین ساکی نے کہا کہ امریکہ نے روسی تیل کی درآمدات پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ لیکن ہر ملک نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان کی مختلف اقتصادی وجوہات ہیں کہ انفرادی ممالک سمیت کچھ یورپی ممالک ایسا کیوں کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر بھارتی رہنماؤں سے مختلف سطحوں پر بات کی جا رہی ہے لیکن بائیڈن نے خود بات نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور وکٹوریہ نیولینڈ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد ہفتہ کو جنوبی ایشیا کا دورہ کر رہے ہیں اور وہ بھارتی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

جین نے کہا کہ "لیکن جو پیغام ہم دنیا کو دکھائیں گے یا بھیجیں گے وہ یہ ہوگا کہ آپ یوکرین معاملے پر کس طرف کھڑے ہیں اور کیا آپ کسی بھی طرح روس کی حمایت کر رہے ہیں۔"India-Russia economic relations

اس سے قبل جین نے کہا تھا کہ بھارت روس سے تیل خرید کر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔ تاہم اس کے باوجود بھارت کے اس فیصلے کی امریکہ میں کافی تنقید کی جا رہی ہے۔ جرمنی بھی روس سے اپنی توانائی خریدتا رہتا ہے لیکن اسے اتنی سخت تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔

امریکہ نے روس کی کچھ بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں لیکن تیل، گیس یا کوئلے کی درآمدات کو پابندیوں کے دائرے سے باہر رکھا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے اس کے یورپی اتحادیوں پر برا اثر پڑے گا۔ کیونکہ یہ ممالک بنیادی طور پر اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے روسی درآمدات پر منحصر ہیں۔

بھارت کے وزیر پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے کہا تھا کہ روس سے کم قیمت پر خام تیل خریدنے کے منصوبے پر بات ہو رہی ہے۔ ہندوستان بنیادی طور پر خلیجی ممالک سے تیل درآمد کرتا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ اور بھارت توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چین روس کے کیمپ میں شامل ہونے پر امریکہ بھارت کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب بھارت کو ہتھیاروں کی سپلائی کو ہموار رکھنے کے لیے روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستان نے یوکرین کے مسئلہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تین اور جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد پر اپنا موقف غیر جانبدار رکھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details