ریپبلکن رکن پارلیمنٹ مارکو روبیو نے افغانستان سے متعلق کانگریس کی سماعت کے دوران کہا کہ کئی امریکی انتظامیہ طالبان کی دوبارہ گروپ بندی میں پاکستان کے کردار کو نظر انداز کرنے کے مجرم ہیں۔ ساتھ ہی دیگر امریکی قانون سازوں نے پاکستان کے 'دوہرے رویے' پر تشویش کا اظہار کیا۔
رکن پارلیمنٹ نے سیکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن کو بتایا "مجھے یقین ہے کہ امریکی انتظامیہ کے بہت سے لوگ طالبان کی دوبارہ تنظیم سازی میں پاکستان کے کردار کو نظر انداز کرنے کے مجرم ہیں۔ طالبان کو مضبوط بنانے میں پاکستان کا کردار حکومت پاکستان میں شامل طالبان نواز بنیاد پرستوں کی فتح ہے۔