امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس 'كووڈ 19' کی ویکسین سب سے پہلے امریکہ بنائے گا۔
اوبرائن نےایک نیوز پروگرام کے دوران کہا کہ 'ہم سب سے پہلے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے جا رہے ہیں۔ ہم تھراپی اورویکسین بنانے کے لئے زبردست کام کر رہے ہیں اور ایک بار جب ہم کورونا وائرس کی ویکسین بنا لیں گے تو اسے صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے ساتھ اشتراک کریں گے'۔