امریکی حکام کے مطابق آئندہ ہفتوں میں یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے روس ضروری 70 فیصد فوجی صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر تیار ہے۔US claims 70 percent troops ready to invade Ukraine
واشنگٹن پوسٹ نے اس جائزے سے واقف لوگوں کے حوالے سے کہا کہ وہاں 83 روسی بٹالین ٹیکٹیکل گروپ تھے۔ ہر گروپ میں تقریباً 750 فوجی تھے، جو ممکنہ حملے کے لیے تیار تھے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو مجموعی صلاحیت کی تقریباً 70 فیصد طاقت کی ضرورت ہوگی۔
اخبار دی ہل نے سنیٹر مارکو روبیو کے حوالے سے کہا کہ روس کی طرف سے یوکرین پر حملہ ہونے والا تھا اور وہ 1945 کے بعد سے یوروپ میں سب سے اہم خطرہ ہے۔
اس سے پہلے یوکرین میں خودساختہ لوہانسک پپلز ری پبلک (ایل پی آر) کے ملیشیا(فوج) نے کہا کہ ملک کی فوج کی بکتربند گاڑیوں کو اتوار کو ڈونباس میں لائن آف کانٹیکٹ کے پاس کیف کے کنٹرول والے مراٹیو گاوں کے نزدیک تعینات کیا گیا ہے۔US on Ukraine Tention
یہ بھی پڑھیں: