اردو

urdu

By

Published : Nov 6, 2021, 8:49 AM IST

ETV Bharat / international

امریکی شہریوں کو ایتھوپیا چھوڑنے کا مشورہ

باغیوں نے 31 اکتوبر کو دارالحکومت ادیس ابابا کے شمال میں واقع شہر کومبولچا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور وہ جنوب کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

US citizens
US citizens

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک سیکورٹی الرٹ جاری کیا ہے جس میں امریکی شہریوں کو افریقی ملک ایتھوپیا میں سیکورٹی کے غیر مستحکم ماحول کے درمیان جلد از جلد ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے جمعہ کو جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں کہا کہ ’’ایتھوپیا میں سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہے۔ ہم ایتھوپیا میں رہنے والے امریکی شہریوں کو جلد از جلد ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ محکمہ خارجہ ملک چھوڑنے کے خواہشمند افراد کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور انہیں مزید معلومات کے لیے ایتھوپیا میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: ایتھوپیائی مہاجرین کی درد بھری داستان

واضح رہے کہ باغیوں نے 31 اکتوبر کو دارالحکومت ادیس ابابا کے شمال میں واقع شہر کومبولچا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور وہ جنوب کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details