امریکہ نے گنی کے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے گنی میں فوج کے اقتدار پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات کریں۔ انہوں نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ’’تشدد اور کوئی بھی غیر آئینی اقدامات صرف گنی کے امن ، استحکام اور خوشحالی کے امکانات کو تباہ کر دیں گے۔ یہ اقدامات امریکہ اور گنی کی دیگر بین الاقوامی پارٹنر ممالک کی مدد کرنے کی صلاحیت کو محدود کر سکتے ہیں‘‘۔
قبل ازیں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے مغربی افریقی ملک کے صدر الفا کونڈے کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔