اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر چینی روئی پر پابندی

چین کے شہر سنکیانگ میں سب سے بڑی اقلیت ایغوری مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سبب امریکہ نے چین کی روئی (کپاس) کی درآمد پر پابندی لگا دی۔

US blocks China's cotton due to human rights concerns in Xinjiang
بہ شکریہ ٹوئٹر

By

Published : Dec 3, 2020, 8:39 AM IST

امریکہ کے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس) نے بدھ کے روز کہا امریکی حکومت نے ایغور مسلمانوں اور انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں کی وجہ سے چین میں سنکیانگ کی سرکاری تنظیم سے روئی کی درآمد روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔

'امریکی محکمہ برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی نے آج اعلان کیا ہے کہ امریکی کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) کے داخلے کی تمام بندرگاہوں پر اہلکار سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور (ایکس پی سی سی) سے پیدا ہونے والی روئی اور روئی کی مصنوعات پر مشتمل جہاز کو حراست میں لیں گے'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

اسی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن آفس آف ٹریڈ نے ایکس پی سی سی کے ذریعہ تیار کردہ روئی کی مصنوعات کے خلاف وتھ ہولڈ ریلیز آرڈر (ڈبلیو آر او) کے اجراء کی ہدایت دی ہے۔

  • ملبوسات اور ٹیکسٹائل پر بھی پابندی:

'ڈبلیو آر او کا اطلاق ایکس پی سی سی اور اس کے ماتحت اور وابستہ اداروں کے ذریعہ تیار کردہ تمام کپاس اور کپاس کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ کسی بھی ایسی مصنوعات پر ہوتا ہے جو پورے طور پر یا کچھ حصہ کے طور پر اس کپاس سے بنائی گئی ہو جیسے ملبوسات اور ٹیکسٹائل'۔

  • سنکیانگ کے حراستی کیمپ؟

امریکی عہدیداروں اور اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق سنکیانگ میں ایک بڑی تعداد میں مسلمان آبادی کو سیاسی دباو کے تحت حراستی کیمپوں میں محصور کیا جارہا ہے۔

تاہم چین باقاعدگی سے اس طرح کے بد سلوکی کی تردید کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ حراستی کیمپ پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details