اردو

urdu

ETV Bharat / international

New Covid Variants: امریکہ اور آسٹریلیا نے بھی جنوبی افریقہ سے آنے والوں پر پابندی لگا دی - افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد

امریکہ اور آسٹریلیا نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ New Covid Variants اومیکرون کے بڑھتے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے جنوبی افریقہ سے آنے والے غیر ملکی شہریوں پر پابندی لگا دی ہے۔ جبکہ فرانس نے جنوبی افریقہ کے سات ممالک سے آنے والی پروازیں منسوخ کر دیں۔

US and Australia banned travellers from South Africa due to New Covid Variants
امریکہ اور آسٹریلیا نے بھی جنوبی افریقہ سے آنے والوں پر پابندی لگا دی

By

Published : Nov 27, 2021, 4:35 PM IST

جنوبی افریقہ میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ New Covid Variants اومیکرون کی تشخیص ہونے کے بعد سے ہی مختلف ممالک نے جنوبی افریقہ سمیت دیگر افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اب امریکہ اور آسٹریلیا نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے بڑھتے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے جنوبی افریقہ سے آنے والے غیر ملکی شہریوں پر پابندی لگا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے جنوبی افریقہ کے سفر پر پابندی کے سرکاری اعلامیہ پر دستخط کر دئیے ہیں، جس کا اطلاق پیر کی صبح سے ہو گا۔

پروٹوکول کے مطابق پابندی ان لوگوں پر لاگو ہوگی جوامریکہ میں داخلے سے 14 دن پہلے بوٹسوانا، ایسواتینی، لیسوتھو، ملاوی، موزمبیق، نامیبیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں موجود تھے۔

دریں اثنا، آسٹریلیا نے بھی جنوبی افریقہ کے نو ممالک کے لیے تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر صحت گریگ ہنٹ نے کہا’’ان نو ممالک میں جنوبی افریقہ، نامیبیا، زمبابوے، بوٹسوانا، لیسوتھو، ملاوی اور موزمبیق وغیرہ بھی شامل ہیں‘‘۔

وزیر صحت نے کہا کہ یہاں سے صرف آسٹریلیائی شہریوں کو ہی ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی، بشرطیکہ وہاں پہنچنے پر انہیں 14 دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں، فرانس کی حکومت نے افریقہ کے جنوبی حصوں سے آنے اور جانے والی پروازوں کو فوری اثر سے منسوخ کر دیا ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ افریقی براعظم میں کووڈ کے نئے ویریئنٹ B1.1.529 کے ابھرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے جمعہ کو ایک ریلیز میں کہا کہ جنوبی افریقہ، لیسوتھو، بوٹوانا، زمبابوے، موزمبیق، نمبیا اور ایسوتینی سے آنے والے مسافروں کو ویکسینیشن کے باوجود فرانسیسی علاقے میں داخلے سے روک دیا جائے گا۔

ساتھ ہی دفتر نے بتایا کہ "جن لوگوں نے گزشتہ 14 دنوں میں ان میں سے کسی بھی ملک کا سفر کیا ہے وہ فوری طور پر انتظامیہ کو مطلع کریں اور فوری طور پر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔"

حکومت نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ جو لوگ ان ممالک کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ اپنا سفر ملتوی کر دیں۔

بی ایف ایم ٹی وی کے حوالے سے فرانسیسی وزیر صحت اولیور ویرن نے بتایا کہ "ہم اس وقت قومی اور یورپی خطے کی بنیاد پر اس قسم کی کووِڈ 19 کی تشخیص نہیں کرنا چاہتے، جب کہ ہم اس خطرے کو بھی اچھی طرح نہیں جانتے ہیں۔ اسی لیے جنوبی افریقہ سے آنے والی تمام پروازوں پر اگلے 48 گھنٹوں کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔

جنوبی افریقہ سے غیر ملکی شہریوں پر پابندی عائد کرنے والے دیگر ممالک میں برازیل، سنگاپور، برطانیہ، اٹلی، تھائی لینڈ اور یوروپی ممالک بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقہ میں پائے گئے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کو ’اومیکرون‘ کا نام دیا ہے، عالمی ادارہ صحت نے اس معاملہ کو تشویش ناک قرار دے دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details