اردو

urdu

امریکی سفیر برائے ہند کی جانب سے یوم فضائیہ پر مبارک باد

کینتھ جسٹر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی تعاون بہتر اور دوستانہ تعلقات کا سنگ بنیاد ہے'۔

By

Published : Oct 8, 2020, 12:53 PM IST

Published : Oct 8, 2020, 12:53 PM IST

us ambassador to india extends congratulations to iaf on 88th air force day
امریکی سفیر برائے ہند کی جانب سے یوم فضائیہ پر مبارک باد

بھارت میں امریکی سفیر کینتھ جسٹر نے 88 ویں یوم فضائیہ پر بھارتی فضائیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جسٹر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی تعاون بہتر اور دوستانہ تعلقات کا سنگ بنیاد ہے، کیونکہ ہم آزاد قواعد پر مبنی بھارت -پیسیفک خطے کو محفوظ بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے'۔

صدر رام ناتھ کووند، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ایئر فورس ڈے 2020 کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

واضح رہے کہ آئی اے ایف کا قیام آٹھ اکتوبر 1932 کو غیر منقسم بھارت میں کیا گیا تھا جو نوآبادیاتی حکمرانی کے تحت تھا۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران اس کی شراکت کے لئے اسے کنگ جارج ششم نے پریفکس رائلٹی دیا تھا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یوم فضائیہ کے موقع پر بھارتیہ فضائیہ کے سبھی بہادر جنگجوؤں کو مبارکباد دی۔

انھوں نے کہا کہ 'یہ نہ صرف ملک کی فضائی حدود کو محفوظ رکھتے ہیں بلکہ آفات کے وقت انسانیت کی خدمت میں بھی صف اول کا کردار ادا کرتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details