اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: ونسکونسن میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی، بائیڈن پھر کامیاب

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتائج کو تقریبا ایک ماہ ہونے والے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار رہے جو بائیڈن کو صدر منتخب کرنے کے لیے امریکی عوام نے ووٹ کیے۔ اس کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی شکست تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ حالانکہ ٹرمپ کی قانونی لڑائی بھی ناکام ثابت ہوتی جا رہی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 30, 2020, 5:35 PM IST

امریکی ریاست ونسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کی گئی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 18 نومبر کو ٹرمپ کی ٹیم نے ونسکونسن کے دو سب سے بڑے حلقے ملووکی اور ڈین میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست کی تھی ۔ یہاں جو بائیڈن نے تقریبا 20،000 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں نہ صرف ملووکی اور ڈین میں جو بائیڈن کی فتوحات کی تصدیق ہوئی بلکہ ونسکونسن میں انہوں نے مزید 87 ووٹ حاصل کئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی فتح کو اب بھی پوری طرح قبول نہیں کیا ہے۔ ان کی ٹیم نے متعدد ریاستوں میں بھی انتخابی دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details