اردو

urdu

ETV Bharat / international

پیرس ماحولیاتی معاہدہ میں امریکہ کی واپسی - اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ’میں نے جو عہد کر رکھے ہیں، اس کے مطابق ہم آج سے پیرس ماحولیاتی معاہدے میں شامل ہونے جارہے ہیں‘۔

united states will rejoin the paris climate change agreement
امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن

By

Published : Jan 21, 2021, 9:54 PM IST

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پیرس ماحولیاتی معاہدہ اور عالمی صحت تنظیم میں امریکہ کے دوبارہ شامل ہونے کے ایگزیکٹو احکام پر دستخط کر دیئے ہیں۔

پیرس آب و ہوا کی تبدیلی معاہدہ میں امریکہ دوبارہ شامل ہوگا

جو بائیڈن نے کہا کہ ’میں نے جو وعدہ کیا تھا اس کے مطابق ہم آج سے پیرس معاہدے میں شامل ہونے جا رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کو پیرس ماحولیاتی معاہدے اور ڈبلیو ایچ او سے الگ کر لیا تھا۔

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن

مسٹر بائیڈن نے امریکہ-میکسکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کو ملتوی کرنے کا ایگزیکٹو احکام پر دستخط کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جو بائیڈن کا عالمی ادارہ صحت میں شمولیت کا فیصلہ

امریکی صدر کے عہدہ سنبھالتے ہی متعدد حکم نامے پر دستخط

اقوامِ متحدہ میں دستاویزات جمع کرائے جانے کے 30 دن کے اندر اندر امریکہ ایک بار پھر اس معاہدے کا حصہ ہوگا۔

دنیا کے تمام ممالک نے سنہ 2015 میں ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے ایک معاہدے پر آمادگی ظاہر کی تھی جس کا مقصد عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم کرنے اور دنیا کے درجۂ حرارت کو اس صدی کے دوران دو ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہ بڑھنے دینے بلکہ اس میں اضافے کو ایک اعشاریہ پانچ تک رکھنے کی کوشش کرنا ہے۔

امریکہ کے صدر کے اقدامات پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ صدر جو بائیڈن اور دیگر عالمی رہنماؤں کے ہمراہ ماحولیاتی ایمرجنسی اور کرونا وائرس کے خاتمے کے حوالے سے انتہائی قریب سے کام کے خواہاں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details