امریکہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
جان ہا پکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا کے اب تک 1300079 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس سے یہاں اب تک 78320 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق نيويارک میں سب سے زائد 333122 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ یہاں 26563 مریض ہلاک ہو ئے ہیں۔