امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن 20 جنوری یعنی بدھ کے روز صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔
امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن امریکہ کی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گذشتہ ہفتے کی طرح تشدد نہ ہو، اس کے لیے نیشنل گارڈ کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
فیڈرل انٹیلی جنس بیورو (ایف بی آئی) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ٹرمپ حامی مسٹر بائیڈن کے حلف برداری کی تقریب میں رخنہ ڈالنے کے لیے سبھی صوبوں میں مسلح مظاہرہ کرسکتے ہیں۔
سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن ڈی سی میں حفاظتی اہلکاروں نے جمعہ کو ہتھیار کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'بائیڈن پہلے دس دنوں میں کورونا بحران سمیت کئی احکامات پر دستخط کریں گے'
کیپیٹل پولیس نے سنیچر کو تصدیق کی کہ ورجینیا کے ایک شخص کو غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک پستول اور کم از کم 509 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق، اگرچہ گرفتار کیے گئے شخص کو بعد میں چھوڑ دیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل (پارلیمنٹ بلڈنگ) کی عمارت میں داخل ہوگئے تھے۔ جس کے بعد ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جھڑپوں کے بعد کیپیٹل بلڈنگ کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ پرتشدد جھڑپ میں چار لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ 21 جنوری کی سہ پہر تین بجے تک کرفیو میں توسیع کر دی گئی ہے۔