اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: شکاگو میں فائرنگ میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی - انڈین لیک ہوٹل

امریکہ کے شہر شکاگو میں ایک ہوٹل میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکہ: شکاگو میں فائرنگ میں ایک ہلاک، متعدد زخمی
امریکہ: شکاگو میں فائرنگ میں ایک ہلاک، متعدد زخمی

By

Published : Feb 7, 2021, 12:37 PM IST

امریکہ میں گن کلچر عام ہے۔ جہاں کبھی اسکول تو کبھی کیفیز میں فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

تازہ واقعہ انڈین لیک ہوٹل میں پیش آیا۔ بلومنگ ڈیل پولیس نے ہفتہ کے روز اطلاع دی کہ فائرنگ کا تبادلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 14.35 بجے کے قریب، بلومنگ ڈیل، الینوائے میں واقع انڈین لیک ہوٹل کی پانچویں منزل پر ہوا۔

امریکہ: شکاگو میں فائرنگ میں ایک ہلاک، متعدد زخمی

پولیس نے میڈیا نمائندوں کو خبر دیتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کو مقامی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں مقتول کی شناخت 27 سالہ جیمز میک گل جونیئر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details