عالمی ادارہ صحت یعنی ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بار بار کہا جارہا ہے کہ مکمل احتیاط برتیں، ابھی کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر ختم نہیں ہوا ہے۔ ایسے میں اس وبا کی نئی لہر پھر سے آسکتی ہے۔
اسی صمن میں امریکی ریاست آریگون اور نیو میکسیکو کے گورنرز نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔
گورنر نیو میکسیکو نے عوام کو دو ہفتوں کے لیے گھروں میں رہنے کا حکم جاری کیا۔
اس ضمن میں گورنر نیومیکسیکو کا کہنا ہے کہ 'ہم زندگی اور موت کی صورتحال سے دوچارہیں، اگر اب بھی درست عمل نہیں کیا تو جان نہیں بچا پائیں گے'۔