اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ نے ایران میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی

ایرانی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر گولی باری کی تھی، جس کے نتیجے میں کئی لوگ مارے گئے ہیں۔

United States
United States

By

Published : Jul 29, 2021, 7:57 PM IST

امریکہ نے ایران میں مظاہرین پر ہوئے تشدد کی مذمت کی ہے۔ محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کے استعمال کی مذمت کرتا ہے اور پرامن اجتماع کے ان کے حق کے لئے حمایت کا اظہار کرتا ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کپ ’’ہم پرامن مظاہرہ کررہے لوگوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم سکیورٹی فورسز کے ذریعہ تشدد اور نظربندی کے خوف کے بغیر پرامن اجتماع اور ان کی اظہار رائے کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Islamophobia: اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت سے خصوصی نمائندے کی تقرری کا مطالبہ

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے محکمہ خارجہ کا بیان ان رپورٹوں کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر گولی باری کی تھی، جس کے نتیجے میں کئی لوگ مارے گئے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details