واشنگٹن امریکہ نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ پر حملے کی مذمت کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے یہ اطلاع دی۔
پرائس نے ایک بیان میں کہا: ’’عراقی وزیر اعظم الکاظمی کی رہائش گاہ پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں وزیر اعظم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ہم اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراقی سیکورٹی فورسز کے رابطے میں رہ کر حملے کی تحقیقات میں مدد کرنے کی پیشکش کی ہے۔