امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ایک حکم پر دستخط کر کے صومالیہ پر مزید ایک برس کے لئے معاشی پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔
وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں جو بائیڈن نے جمعرات کو کہا کہ 'صومالیہ امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لئے ایک غیر معمولی خطرہ ہے۔'
انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے 12 اپریل 2010 کو قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا اور اسے 12 اپریل 2021 سے آگے بھی جاری رہنا چاہیے۔