امریکی ریاست انڈیانا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں ایک مسلح شخص نے فیڈیکس کے دفتر کے باہر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔