امریکہ کے شہر نیو یارک کے ایک کووڈ 19 سینٹر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کورونا کی ویکسین لی
مسٹر گوٹریس نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’آج کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد میں نے اپنے آپ کو بہت خوش قسمت محسوس کیا اور اس کے لیے سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہر ایک کو یہ یقینی بنانا چاہئیے کہ دنیا کے ہر فرد کو کورونا ویکسین دستیاب ہو۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کورونا کی ویکسین لی
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کی پروازوں پر لگائی پابندی
انہوں نے کہا کہ ’وبا کے اس مرحلے میں ہم میں سے کوئی بھی اس وقت تک محفوظ نہیں ہے جب تک کہ سب محفوظ نہیں ہو جاتے‘۔
اس سے قبل، گوٹریس نے صحافیوں کو بتایا کہ سنہ 2021 میں ان کا پیغام امید اور عزم کا ہے۔