اردو

urdu

ETV Bharat / international

اقوام متحدہ نے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی - 6 ماہ میں صحافیوں پر حملوں کے 21 سے زیادہ بڑے واقعات

رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں صحافیوں پر حملوں کے 21 سے زیادہ بڑے واقعات درج کئے گئے ہیں جو گزشتہ سال کے کل حملوں کے مترادف ہیں۔

United Nations
United Nations

By

Published : Nov 3, 2020, 11:10 AM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔

انٹونیو گٹیرس نے پیر کے روز اپنے پیغام میں کہا کہ ’’جب صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو معاشرے کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ اگر ہم صحافیوں کا تحفظ نہیں کرتے ہیں تو معلومات حاصل کرنے اور ثبوت پر مبنی فیصلے کرنے کی ہماری صلاحیت میں بہت زیادہ رخنہ پیدا ہوتا ہے۔ ‘‘

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی وبا نے صحافیوں اور میڈیا افراد کے لئے نئی پریشانی پیدا کردی ہے کیونکہ ان کی جسمانی سلامتی پر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 کے پہلے چھ ماہ میں صحافیوں پر حملوں کے کم از کم 21 واقعات ہوچکے ہیں جو کہ 2017 میں صحافیوں پر کل حملوں کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے کام میں اضافی رکاوٹیں جیسے استغاثہ کی دھمکیاں، گرفتاری، قید، صحافتی رسائی سے انکار، صحافیوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details