اردو

urdu

ETV Bharat / international

یو این ماہرین کی کشمیر پر تشویش - انسانی حقوق

اقوام متحدہ سے وابسطہ انسانی حقوق کے ماہرین نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تمام پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یو این ماہرین کی کشمیر پر تشویش

By

Published : Aug 23, 2019, 1:57 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 11:52 PM IST

انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ ہائی کمشنر کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ادارے سے منسلک ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ریاست جموں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پابندیوں کے نفاذ کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بیان ادارے کی ویب سائٹ پر موجود ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کشمیر سے آنے والی خبروں کے مطابق رواں ماہ کی چار تاریخ سے جموں اور کشمیر میں مواصلاتی نظام تقریباً مکمل طور بند ہے اور انٹرنیٹ، موبائل، لینڈ لائن اور کیبل نیٹ ورک کی سروس بھی منقطع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ، براڈ بینڈ، کیبل ٹیلی ویژن اور تمام مواصلاتی رابطے کو بند کر دیا گیا تھا۔ وادی میں بندشوں کے سبب زندگی مکمل طور پر متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 11:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details