اردو

urdu

By

Published : Oct 22, 2020, 9:17 PM IST

ETV Bharat / international

کورونا سے نمٹنے کے لیے عالمی جنگ بندی ضروری: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریز نے عالمی جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی سطح پر جنگ بندی نہ کی گئی تو کورونا وبا کی جیت ہو گی۔

sdf
sdf

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریز نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد کے لئے دنیا بھر کے تنازعات کو ختم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو

دی ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں گٹریز نے کہا کہ اس وقت اقوام متحدہ کا اہم مسئلہ عالمی جنگ بندی ہے۔

انہوں نے آرمینیا اور آذربائیجان کے تنازع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب توپ سے گولے داغے جاتے ہیں تو کورونا متاثرین بھی حفاظت کے لیے تہ خانے میں ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کسی بھی جنگ کو جیتنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ واحد راستہ یہ ہے کہ سیاسی گفت و شنید کے ذریعہ جنگ بندی کی جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو صرف کورونا وبا کی جیت ہو گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details