کورونا وائرس وبائی مرض کے درمیان فلم کو دیکھنے کے خواہاں افراد کے لئے ایک انوکھا تجربہ 'ڈرائیو ان مووی تھیٹر' کیا جارہا ہے۔
برطانیہ کی ملکہ الزابیتھ نے سینڈرنگھم میں اسٹیٹ ڈرائیو ان تھیٹر کے ذریعے عملی طور پر ڈرائیو ان تھیٹر کا آغاز کیا ہے۔
خیال رہے کہ ڈرائیو ان تھیٹرسے مراد یہ ہے کہ فلمی شائقین اپنی نجی گاڑیوں میں بیٹھ کر فلم کا نظارہ کرتے ہیں۔ اس کے ذریعے فلموں کو اوپن تھیٹر میں بڑی اسکرین کے تحت پیش کیا جاتا ہے۔ اس اوپن تھیٹر میں کم از کم دوسو کاروں یا گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔
اطلاع کے مطابق انگلینڈ کے نورفولک میں واقع سینڈرنگھم اسٹیٹ میں پہلے سے رجسٹریشن کے بعد لوگوں نے شرکت کی۔