اردو

urdu

امریکہ میں کورونا سے 2.72 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ اول مقام پر ہے جبکہ بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اموات کے معاملے میں امریکہ پہلے اور برازیل دوسرے مقام پر ہے۔

By

Published : Dec 3, 2020, 12:18 PM IST

Published : Dec 3, 2020, 12:18 PM IST

covid 19 in us
covid 19 in us

امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 2.72 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 1.38 کروڑ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز ( سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 272820 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 13881620 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیویکار، ٹیکساس اور کیلی فورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ نیویارک میں کورونا انفکیشن کے سبب 34718 لوگوں کی موت ہوئی، ٹیکس میں میں 22136 لوگوں کی موت ہوئی وہیں کیلی فورنیا میں اب تک 19340 لوگوں کی اس سے موت ہوچکی ہے۔ فلوریڈا میں اس کے سبب 18776 لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے جبکہ نیو جرسی میں 17145 لوگ اس وائرس کی زد میں آکر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

واضح ہو کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ اول مقام پر ہے جبکہ بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اموات کے معاملے میں امریکہ پہلے اور برازیل دوسرے مقام پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details