امریکہ کے کیلیفورنیا کے ریڈ بلف میں واقع 'وال مارٹ' سپلائی سنٹر میں فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
امریکی اخبار 'نیو یارک ٹائمز' نے 'وال مارٹ' سپلائی سنٹر میں فائرنگ کی آج اپنی رپورٹ میں اطلاع دی ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ ریڈ بلف میں واقع سینٹ ایلزیبتھ کمیونٹی ہسپتال کے ترجمان ایلیسن ہینڈرکسن نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز ہونے والی فائرنگ کے تبادلہ میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔