کینیڈا میں مبینہ طور پر چھرا گھونپنے کے وارداتوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جب کہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
کینیڈا پولیس کے مطابق اس ضمن میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان ایٹین ڈائیون نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا، باقی دیگر افراد کی تشخیص جاری ہے'۔
بتایا گیا ہے کہ یہ حملے چاؤ فرنٹیونک نامی شہر کے قریب ریو ڈیس رامپارٹس پر ہوئے اور مشتبہ شخص کو بعد میں شہر کے پرانے بندرگاہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
کیوبک سٹی پولیس سروس نے اعلان کیا ہے کہ 'ہم شہریوں سے گھر پر رہنے اور دروازے بند رکھنے کی تاکید کر رہے ہیں کیونکہ ابھی تحقیقات جاری ہے'۔