امریکہ کے شہر نیویارک میں میٹرو ٹرین کے سب ویز میں چاقو سے تین بار حملے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر ایک ہی میٹرو ٹرین کے سب ویز میں کیے گئے یہ حملے ایک ہی شخص کی طرف سے کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق، مشتبہ شخص کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور تفتیش کے لیے میٹرو کے سیکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
شہریوں کی حفاظت کے لیے میٹرو ٹرین کے سب ویز میں 500 اضافی پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کا تاریخی لمحہ، سینیٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم
حکام نے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے میٹرو ٹرین کے سب ویز میں زمین کے اوپر اور نیچے دونوں جگہوں پر 500 اضافی پولیس فورس کو فوری طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
دی نیو یارک ٹائمز کے مطابق، نومبر سنہ 2019 سے سنہ 2020 تک سب ویز میں متعدد بار سنگین حملے، جنسی زیادتی، قتل و غارت گری اور لوٹ کی وارداتیں ہوئی ہیں۔
سخت سیکیورٹی اور کورونا وائرس کے باوجود امریکہ کے میٹرو ٹرین کے سب ویز میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔