اردو

urdu

By

Published : Nov 11, 2020, 10:40 AM IST

ETV Bharat / international

کولمبیا: کان میں دھماکہ، دو ہلاک

حادثہ گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو مزدور شدید طور پر جھلس گئے ہیں۔

Two died
Two died

کولمبیا میں ٹوپاگا کے گاؤں پناس ڈی اگوئیلا میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ گیس کے اخراج سے ہوا ہے۔ ٹوپاگا کے میئر الوارو برّیرا نے بتایا کہ دھماکے میں دو مزدور شدید طور پر جھلس گئے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قومی مائننگ ایجنسی کے ارکان، بائیکا پولیس اور سول سیکیورٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ کاربن ڈائی آکسائڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے معائنہ کرتے وقت سانس لینے کے آلات کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت ہوگئی ہے جن میں ایک کا تعلق کولمبیا اور دوسرے کا تعلق وینزویلا سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details