اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوبی کیلیفورنیا میں طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک - etv bharat urdu

حادثے میں دو گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ گھروں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

Two deaths confirmed in California small plane crash
جنوبی کیلیفورنیا میں طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

By

Published : Oct 12, 2021, 5:49 PM IST

لاس اینجلس سے 220 کلومیٹر جنوب میں سانٹی میں پیر کی سہ پہر ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جنوبی کیلیفورنیا میں طیارہ گر کر تباہ

حادثے میں دو گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ گھروں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ: انسانی اعضا کی منتقلی کرنے والا ہیلی کاپٹر تباہ

خبروں کے مطابق ایریزونا کے یوما سے اڑنے والا طیارہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 12:15 کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حکام کو یہ جانکاری نہیں ہے کہ طیارے میں کتنے لوگ تھے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس حادثے میں کسی کو بچانا ممکن نہیں ہے۔

سیسنا 340 اے طیارہ چھ نشستوں والا طیارہ ہے جس میں پسٹن انجن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details