اردو

urdu

ETV Bharat / international

کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور معاملہ

مرد اور خاتون نے زبردستی مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ بعد میں پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

canada
canada

By

Published : Jun 16, 2021, 7:20 PM IST

کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں ایک مرد اور خاتون نے زبردستی مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور دھمکیاں بھی دیں، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک مرد اور خاتون نے زبردستی مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسکار بورو ایریا میں خاتون اور مرد نے مسجد میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی اور دھماکا خیز مواد لگانے کی بھی دھمکی دی جس پر فوری پولیس کو بلایا گیا۔

کینیڈین پولیس نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا اور کہا کہ مسجد میں گھسنے کی کوشش کرنے والے نشے میں تھے، واقعہ کے بعد ہیٹ کرائم یونٹ کو بھی مطلع کردیا، واقعہ نفرت انگیز ی کا ہے یا نہیں، تحقیقات جاری ہے۔

واضح رہے کہ 6 جون کو کینیڈا کے شہر لندن انٹاریو میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک خاندان کے چار افراد 46 سالہ فزیوتھراپسٹ سلمان افضل، ان کی اہلیہ اور پی ایچ ڈی کی طالبہ 44 سالہ مدیحہ سلمان، نویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ یمنیٰ سلمان اور اُن کی 74 سالہ ضعیف دادی کو ٹرک کے نیچے روند ڈالا تھا۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا تھا۔ 20 سالہ ملزم یتھینیل ویلٹمین پر قتل کے چار اور اقدامِ قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا تھا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details