اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹویٹر نے ٹرمپ کو آگاہ کیا - فیکٹ چیک

ٹرمپ کے ٹویٹز کے تحت ایک لنک دیا جا رہا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ "میل ان بیلٹ سے متعلق حقائق حاصل کریں"۔ لنک پر کلک کرنے کے بعد ٹویٹر کے 'مومنٹ' پیج پر جا کر فیکٹ چیک اور ٹرمپ کے غیر ضروری دعوے سے متعلق خبروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

sf
sdf

By

Published : May 27, 2020, 11:04 AM IST

سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹویٹر' نے پہلی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ ٹویٹز کے بارے میں حقائق سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

ٹویٹر نے ٹرمپ کے ٹویٹ میں دو فریزیز (جملہ ناقص) کو سامنے رکھتے ہوئے آگاہ کیا ہے۔ ان میں سے پہلا میل ان بیلٹز کو "دھوکہ دہی" کہا گیا اور پیش گوئی کی گئی کہ دیگر چیزوں کے دوران "میل باکس لوٹ لیے جائیں گے" ۔

ڈونلد ٹرمپ کا متازع ٹوئٹ

ٹرمپ کے ٹویٹز کے تحت ایک لنک دیا جا رہا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ "میل ان بیلٹ سے متعلق حقائق حاصل کریں"۔

لنک پر کلک کرنے کے بعد ٹویٹر کے 'مومنٹ' پیج پر جا کر فیکٹ چیک اور ٹرمپ کے غیر ضروری دعوے سے متعلق خبروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

برسوں کے بعد ٹویٹر نے کسی امریکی صدر نے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ ساتھ ہی ٹویٹر کی آگاہی اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ امریکی صدر نے کمپنی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details