امریکی ریاست الاسکا میں پیری ویلے سے 91 کلومیٹر مشرق جنوب مشرق میں 8.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے بعد الاسکا میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ یہ انتباہ امریکی قومی سونامی وارننگ سنٹر نے جاری کیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق الاسکا کے کچھ حصوں میں ساحل پر 8.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
زلزلے کے یہ جھٹکے پیری ویلے، الاسکا کے مشرق - جنوب مشرق میں 56 میل (91 کلومیٹر) کے فاصلے پر تقریباً 10.15 بجے ہوئے تھے۔ تقریباً 29 میل (46.7 کلومیٹر) کی گہرائی میں، زلزلے کو اتھلا سمجھا جاتا ہے۔ اتھلے زلزلے 0 سے 70 کلومیٹر گہرائی کے درمیان واقع ہوتے ہیں۔
یو ایس جی ایس نے کم از کم دو مضبوط آفٹر شاکس کی اطلاع دی جس میں ابتدائی شدت 6.2 اور آخری شدت 5.6 شامل ہے۔ امریکی نیشنل سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق ریاست کے کچھ حصوں کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔