اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ کی ٹیم کا پنسلوینیا کے انتخابات میں دھوکہ دہی کا الزام، اپیل کرنے کا فیصلہ

جب سے امریکہ میں صدارتی انتخابات ہوئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل انتخابات میں دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں قانونی لڑائی کے لیے اپنی ٹیم کو تیار کیا تھا، جس نے پنسلوینیا کے انتخابات سے متعلق قانونی چارہ جوئی کی بات کہی ہے۔

By

Published : Nov 29, 2020, 3:45 PM IST

sdf
sdf

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم پنسلوینیا میں صدارتی انتخابات کے دوران پیش آنے والے فراڈ معاملے میں عدالت کے حالیہ فیصلہ کے خلاف اپیل کرے گی۔

ہفتے کے روز ٹرمپ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'پنسلوینیا میں بیلٹ فراڈ بہت بڑا ہے۔ دھوکہ دہی اور دھاندلی اس کیس کا ایک اہم حصہ ہے۔ دستاویزات تیار کی جارہی ہیں۔ ہم اپیل کریں گے'۔

جمعہ کے روز یوایس کورٹ آف اپیلز فار دی تھرڈ سرکٹ نے پنسلوینیا میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران مبینہ طور پر دھوکہ دہی کے ایک معاملہ میں ٹرمپ کی ٹیم کے قانونی چیلنجز کو مسترد کردیا۔

ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا کہ 'ہمارے پاس پنسلوینیا معاملہ میں عائد الزامات کے حوالہ سے بڑے ثبوت ہیں۔ کچھ لوگ اسے دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ وہ ہمارے ملک کو بچانے کے لئے کچھ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ افسوسناک'۔

دریں اثنا ، ڈونلڈ ٹرمپ کی سینئر قانونی مشیر جینا ایلیس نے کہا کہ صدر کی ٹیم پنسلوینیا معاملہ کو سپریم کورٹ میں لے کر جائے گی۔

پنسلوینیا کے افسران نے اس ہفتے کے شروع میں انتخابی نتائج کی تصدیق کی جس میں جو بائیڈن نے 80،000 سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details