اردو

urdu

ٹرمپ کے ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت مئی میں ہوگی

By

Published : Apr 14, 2020, 11:56 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت امریکی سپریم کورٹ مئی میں ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کرے گی۔

ٹرمپ کے ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت مئی میں ہوگی
ٹرمپ کے ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت مئی میں ہوگی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ دلائل سنے گی کہ صدر ٹرمپ کانگریس اور نیو یارک کے پراسیکیوٹرز کے ذریعے اپنے ٹیکس گوشواروں کو بچانے کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔

عدالت نے کہا کہ ٹیلی فونک کانفرنس کے ذریعے سماعت کا ایک مقصد نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے فیصلہ سنانا ہے جبکہ کورونا کے پیش نظر ججز اور وکلا کو سماجی دوری کے ساتھ کیس میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کیس سننے والے بنچ میں شامل دو ججوں کی عمریں 80 سال اور ایک کی عمر 65 برس سے زیادہ ہے، انہیں کورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہے، امریکی عدالت کے مطابق 10 مقدمات میں زبانی دلائل 4 سے 6 مئی اور 11 سے 13 مئی کو ہوں گے۔

ڈونلڈٹرمپ نے 2016 کے انتخابات کے دوران اپنے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے سے انکار کردیا تھا، سپریم کورٹ میں ان مقدمات کی سماعت 31 مارچ کو ہونی تھی جو کورونا کے باعث نہیں ہوسکی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details