اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ نے پھر کی امن و امان بنائے رکھنے کی اپیل - ڈونالڈ ٹرمپ

نومنتخب صدر جو بائیڈن کے امریکہ میں اقتدار سنبھالنے سے پانچ روز قبل، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کا تشدد نہ کریں اور امن وامان برقرار رکھیں۔

امن و امان بنائے رکھنے کی مکرر اپیل
امن و امان بنائے رکھنے کی مکرر اپیل

By

Published : Jan 15, 2021, 8:09 PM IST

دنیا بھرمیں بدنامی اور امریکہ میں مواخذہ کی تحریک کے درمیان صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے حامیوں سے تشدد سے گریز کرنے اور پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں اور جذبات قابو میں رکھیں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں مؤاخذے پر کوئی بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ تشدد کا کوئی جواز اور کوئی معافی نہیں، پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث افراد کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دوسری جانب ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب کے بعد اب اسنیپ چیٹ نے بھی ان کے اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب صدر ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل 12 جنوری کو اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ تشدد نہیں چاہتے۔ جہاں تک ان کا مطلب ہے ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں کسی بھی طرح کا کوئی تشدد نہ ہو۔ تشدد حل نہیں ہے اور ہم یہ بالکل نہیں چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details